Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ، بین الاضلاعی موٹرسائیکل چور گینگ کے خلاف کارروائی، گینگ کے اہم کارندے سے چوری کی موٹرسائیکل برآمد

مظفرگڑھ، بین الاضلاعی موٹرسائیکل چور گینگ کے خلاف کارروائی، گینگ کے اہم کارندے سے چوری کی موٹرسائیکل برآمد

مظفر گڑھ ۔ یکم اکتوبر (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 اکتوبر2019ء) قصبہ گجرات چوکی انچارج کی بین الاضلاعی موٹرسائیکل چور گینگ کے خلاف کارروائی، گینگ کے اہم کارندے کو پکڑ کر چوری کی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی، بین الضلاعی چور گینگ کے نیٹ ورک میں شامل ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر مظفرگڑھ کی ہدایت پر قصبہ گجرات چوکی کے انچارج سب انسپکٹر ملک سلیم حسن کی سماج دشمن عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے اور بین الضلاعی موٹرسائیکل چور گینگ کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے سب انسپکٹر ملک سلیم حسن نے ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ موٹر سائیکل چور عبدالرحمان کو گرفتار کرکے قصبہ گجرات کے رہائشی منیر احمد کی چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے جبکہ موٹر سائیکل گینگ کے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی ٹیم کی طرف سے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

چوکی انچارج سب انسپکٹر ملک سلیم حسن نے کہا کہ ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی ہدایت اور ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز بخاری کی نگرانی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہیگا۔ اور قانون شکن جتنا بھی بااثر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا جبکہ مظفرگڑھ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف بروقت کاروائیوں سے عوام میں پولیس پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور پولیس ہمیشہ کی طرح عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے کوشاں رہیگی جس کی لیے کسی بھی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریگی کیونکہ عوام کو تحفظ ہمارے فرائض میں شامل ہیں۔

Loading...
%d bloggers like this: