Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ، بینظیر بھٹو شہید کی زندگی پر ڈاکومینٹری اور آخری تقریر سننے کی تقریب منعقد

مظفرگڑھ، بینظیر بھٹو شہید کی زندگی پر ڈاکومینٹری اور آخری تقریر سننے کی تقریب منعقد

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 دسمبر2019ء) پیپلز لائرز فورم نے مظفرگڑھ میں ہولو گرام کے ذریعے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی زندگی پر ڈاکومینٹری اور محترمہ شہید بی بی کی آخری تقریر سننے کی تقریب منعقد کی جس سے ملک مظہر پہوڑ ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی ضلع مظفرگڑھ، ملک صفدر پہوڑ ایڈووکیٹ صوبائی نائب صدر پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب، سردار ظفراللہ خان لغاری ایڈووکیٹ ڈویژنل صدر PLF سردار اللہ نواز علیزئی ایڈووکیٹ، ضلعی صدرPLF مہر امیر اکبر سیال ایڈووکیٹ، تحصیل صدر پی پی پی، ساحل چانڈیو ضلعی صدر پی وائی او، سنی شیخ تحصیل صدر پی وائی او اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید بی بی کی برسی پر ہزاروں کی تعداد میں جیالے لیاقت باغ راولپنڈی پہنچیں گے۔

Loading...