مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 30 جولائی2019ء) بستی لانگ کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چندہ اکٹھا کرکے سیوریج کا کام شروع کرادیا۔خان گڑھ کی نواحی بستی لانگ میں سیوریج سسٹم انتہائی ناقص اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھاجس کی وجہ سے گلیاں گندے پانی سے بھری رہتی تھیں اور علاقہ میں تعفن پھیل چکا تھاجس سے اہل علاقہ کو آنے جانے میں شدید مشکلات درپیش تھیں اور علاقے میں پیٹ اور جملہ امراض بھی پھیلنے کا خدشہ لاحق ہوگیا تھا۔
کئی بار احتجاج کرنے کے باوجود کوئی شنووائی نہ ہوئی تو مقامی لوگوں نے خود اپنی مدد آپ کے تحت چندہ اکٹھا کر کے نالیوں کی مرمت اور سیوریج کا نظام بہتر کرنے کیلیے تعمیراتی کام شروع کرا دیا۔علاقہ مکینوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بستی لانگ نواب فیملی کا گھر تصور کیا جاتا ہے اور اسی بستی لانگ میں لوگوں کا چندہ اکٹھا کرکے اپنی مدد آپ کے تحت نالیوں کی تعمیر کروانا منتخب نوابزدگان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔