مظفرگڑھ، بستی رامو والا میں ریت کا ٹیلہ گرنے سے 14 سالہ بچہ جاں بحق

style="display:block" data-ad-client="ca-pub-4163322924037420" data-ad-slot="3714019811" data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 نومبر2019ء) مظفرگڑھ ڈیرہ غازی روڈ پر پتافی چوک کے قریب بستی رامو والا میں ریت کا ٹیلہ گرنے سے 14 سالہ بچہ جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں واقع بستی رامو والا میں ریت کے ٹیلے پر کھیلتے ہوئے تین بچوں نے ریت کو گہرائی تک کھود کر گھر بنایا اور کلیم ولد غلام یسین عمر 14 سال ریت میں بنائے گئے گڑھے میں جا کر ہیٹھا اور ریت کا ٹیلہ گر نے سے دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیاریسکیو 1122مظفرگڑھ کی ایمبولینس نے اطلاع ملنے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کرتے ہوئے ہوئے بچے کو کو ریت سے نکال کر فوری قریبی ہسپتال منتقل کیا۔

ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کی طرف سے بچے کی موت کی تصدیق کرنے پر ایمبولینس کے ذریعے بچے کی نعش کو لواحقین کے گھر منتقل کر دیا گیا ھے