Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ، بار الیکشن کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

مظفرگڑھ، بار الیکشن کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 دسمبر2019ء) چیئرمین الیکشن بورڈ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ میاں محمد حنیف عابد ایڈووکیٹ نے بار الیکشن میں امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جس کے مطابق ڈسٹرکٹ بار کی صدارت کے لئے تین امیدواروں شیخ انعام قادر قریشی، ملک ارشد حسین بھٹی اور جنید فاروق وجدانی، نائب صدر کے لئے دو امیدواروں مہر عمر بن غفور اور خان محمد حارث خان، جنرل سیکرٹری کے لئے دو امیدواروں نوابزادہ محمد شہباز خان اور محمد زبیر خان سہرانی، جوائینٹ سیکرٹری کے لئے دو امیدواروں مہر توقیر ناصر جانگلہ اور شاہد حسین بلوچ، فنانس سیکرٹری پر دو امیدواروں ملک رؤف کھلنگ اور میاں محمد عمیر قریشی، لائیبریری سیکرٹری کے لئے دو امیدواروں سید مبارک علی شاہ بخاری اور مس روزینہ یقین راؤ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ مجلس عاملہ کی نشستوں پر 18 امیدواروں محمد طالوت افضل، محمد آصف مشتاق بھٹہ، محمد یوسف ارشد قریشی، محمد فہیم اختر بھٹہ، میاں محمد ندیم اختر، سلیم رضا، میاں عبدالرشید، مرزا امتیاز علیم بیگ، رانا محمد قاسم، سید ساجد علی نقی، ملک محمد یوسف ارائیں، رانا منیر احمد ناصر، حسن رضا قریشی، سید سکندر عباس گیلانی، محمد اکبر سیال، محمد حنیف کھرل، سلمان خواجہ اور چودھری محمد جاوید اقبال نے اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں۔امسال بار الیکشن میں صرف ایک خاتون امیدوار روزینہ یقین راؤ نے لائبریری سیکرٹری کے عہدہ کے لئے کاغذات جمع کرائے ہیں جس کا مقابلہ مرد امیدوار سے ون ٹو ون ہو گا۔

Loading...
%d bloggers like this: