Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ، اے سی کا چھاپہ، غیر قانونی آئل فیکٹری سیل کر دی

مظفرگڑھ، اے سی کا چھاپہ، غیر قانونی آئل فیکٹری سیل کر دی

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جنوری2020ء) اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ محمد شعیب نے مظفرگڑھ کے نواحی علاقے اڈا مندھیرا میں غیر قانونی آئل فیکٹری پر چھاپہ مار کر فیکٹری سیل کر دی، پولیس نے فیکٹری کے 2 ملازمین محمد وسیم اور محمد اسلم کو گرفتار کر لیا جبکہ فیکٹری کا مالک محمد عاصم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔اسسٹنٹ کمشنر محمد شعیب نے بتایا کہ فیکٹری میں تیار ہونے والا موبل آئل مختلف شہروں کو سپلائی کیا جاتا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
Loading...
%d bloggers like this: