مظفرگڑھ، آل پاکستان کسان اتحاد کے نام سے کسانوں کی نئی نمائندہ تنظیم قائم

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 جنوری2020ء) آل پاکستان کسان اتحاد کے نام سے کسانوں کی نئی نمائندہ تنظیم سامنے آ گئی جس کا تاسیسی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیم کی مرکزی قیادت اور منشور کا اعلان کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس تنظیم کی بطور جماعت الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹریشن کرائی جائے گی اور ملک بھر میں تنظیم سازی اور رکنیت سازی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے حقوق کا عملی سطح پر تحفظ کیا جائے گا اور پارلیمنٹ میں کسانوں کی حقیقی نمائندگی کے لئے جدوجہد کریں گے۔