مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 مئی2019ء) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان ڈویژن محمد عمر شیخ کا رات گئے تھانہ سٹی مظفرگڑھ کا دورہ، پولیس ترجمان کے مطابق آر پی او نے تھانہ سٹی میں فرنٹ ڈیسک پر جرائم کی صورتحال اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کیآر پی او نے ریسکیو 15 کا بھی دورہ کیا اور وہاں کال ریکارڈز، ریسپانس ٹائم اور قانونی کارروائیوں سے متعلق کارکردگی کو چیک کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر بھی آر پی او کے ہمراہ تھے۔