Home / News / مظفرگڑھ، اسلحہ کی نمائش کرنے والے تین شہری گرفتار، مقدمہ درج

مظفرگڑھ، اسلحہ کی نمائش کرنے والے تین شہری گرفتار، مقدمہ درج

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 اگست2020ء) اسلحہ کی نمائش کرنا تین شہریوں کو مہنگا پڑ گیا، نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔ پولیس زرائع کے مطابق تینوں ملزمان نے غیرقانونی آتشیں اسلحہ کے ساتھ گزشتہ روز وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالی گئی تھی، تھانہ رنگ پور پولیس نے ملزمان کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ تینوں ملزمان رانا محمد عثمان،مولوی منیر احمد اور غلام عباس عرف حاجی چھرا کے خلاف رنگپور پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ رنگپور احمد فراز کھوسہ نے متنبہ کیا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اس کی غیر قانونی تشہیر کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

Loading...
%d bloggers like this: