مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 جنوری2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو جام آفتاب سب کیمپ آفس تحصیل چوک سرور شہید میں ہر جمعتہ المبارک کو بمقام کینال ریسٹ ہاوس صبح 10 بجے سے لے کر دوپہر 2 بجے تک موجود رہیں گےچوک سرور شہید کے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ وقت اور مقام پر آ کر اپنی شکایات بتائیں ،ان کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات دئیے جائیں گے اور ان کی شکایات دور کی جائیں گی ۔