Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ،گھر کی چھت گرنے سے ایک بچے سمیت چار افراد زخمی

مظفرگڑھ،گھر کی چھت گرنے سے ایک بچے سمیت چار افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 جنوری2020ء) ریسکیو ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی قصبے شاہجمال میں مہر پور چوک کے قریب گھر کی چھت گرنے سے ایک بچے سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔زرائع کے مطابق چھت بہت پرانی اور بوسیدہ تھی جو گزشتہ 2 دن ہونے والی مسلسل بارش سے گری ہے ،زخمیوں میں ایک بچہ 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔اطلاع ملنے پر ایمر جنسی سروس 1122 کی ایمبولینس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر چاروں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال شاہجمال منتقل کر دیا۔

Loading...
%d bloggers like this: