مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 جنوری2019ء) میونسپل کمیٹی علی پور نے لاکھوں روپے کی لاگت سے پختہ گوشت مارکیٹ تعمیر کرائی تھی تاکہ کھلے عام سٹرک کنارے گوشت فروخت نہ ھو سکے عوام کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق گوشت مل سکے سٹرکوں کی مٹی اور گردوغبار سے گوشت محفوظ ہو جائے، کئی سالوں سے گوشت مارکیٹ غلہ منڈی منصوبے کی طرح یہ مارکیٹ بھی کوڑا کرکٹ کا گودام بن چکی ہے، برسوں سے ویران اور بھوت بنگلہ کا منظر پیش کر رہی ہے۔مقامی انتظامیہ قصابوں کو گوشت مارکیٹ میں گوشت فروخت کرانے میں ناکام ہو چکی ہے۔گوشت سٹرک کنارے،گرد و غبار سے آلودہ گوشت دلیری سے فروخت ھو رھا ھے۔ شہریوں نے اس قومی دولت کے ضائع کرنیکے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔