Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ،کچی آبادی کے سینکڑوںمکینوںکی وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے حق میں ریلی

مظفرگڑھ،کچی آبادی کے سینکڑوںمکینوںکی وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے حق میں ریلی

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 اکتوبر2018ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کی کچی آبادی نلکااڈاہیڈپنجند کے سینکڑوں مکینوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان ، وزیراعلیٰ پنجاب اورمقامی پی ٹی آئی کے ایم این اے سردار عامر طلال گوپانگ کے حق میں ریلی نکالی، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سردار عامر طلال گوپانگ ایم این اے نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جوتبدیلی کانعرہ لگایا ہے وہ غریبوں اورپسماندہ عوام کی حالت تبدیل کرنے کا ہے، یہ حکومت غریب عوام کی ہے اور وہ انشاء اللہ بلاامتیاز پوری تحصیل علی پور کی عوام کی خدمت کریں گے، چاہئے کسی نے انہیں ووٹ دیاہے یانہیں اب وہ پورے حلقہ کے ایم این اے ہیں ،انہوں نے کہا کہ حکومت نے واضح اعلان کیاہے کہ غریبوں اور کچی آبادی کے گھروں کو نہیں گرایا جائے گا اور نہ ہی ان کا روزگار چھینا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ انکی اے سی علی پورسے بھی اس سلسلہ میں ملاقات ہوئی ہے ،اس موقع پر شرکاء نے عمران خان پاکستان تحریک انصاف حکومت اورمقامی ایم این اے سردار عامر طلال گوپانگ کے حق میں نعرے لگائے شرکاء میں صفدرخان شکرانی،محمداسلم خان گبول، ڈاکٹر محمدیعقوب خان،ڈاکٹر محمدناصر ،حاجی سعیداحمد،اللہ داد خان،گل شیرخان،محمدیوسف خان کونسلر، نزاکت علی گبول،محمد علی ،جانی پیر،ڈاکٹر عبدالخالق،قاری منظوراحمد،عبدالمالک گوری،حاجی احمد،حافظ محمدشریف،خادم حسین گبول،مظہر خان پتافی، محمدرفیق خان ،عمرخان لاشاری،عبدالکریم لاشاری،بخت علی گوری،شفیق خان لاشاری،حاجی احمد گبول، نذیراحمدخان، غلام نبی گبول، حاجی محمداکرم گبول،ملک محمداکبر لانگ،محمدطارق ،محمدیونس سمیت کثیرتعداد میں لوگ گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں پرسوارتھے۔

Loading...
%d bloggers like this: