مظفرگڑھ،کوٹ ادومیں سات ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق، فرائض میں غفلت برتنے پرمحکمہ صحت کے کئی ذمہ داران معطل

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 فروری2020ء) مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقہ چک نمبر 547 ٹی ڈی اے میں سات ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہونے پر محکمہ صحت پنجاب حرکت میں آ گیا، مظفرگڑھ کے محکمہ صحت کے افسران و اہلکاران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے معطل کردیا گیا۔محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب نے فرائض میں غفلت برتنے پر زیر دفعہ 6 پیڈا ایکٹ ڈاکٹر محمد علیم ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پری وینٹیو سروسز مظفرگڑھ ڈاکٹر رائے علی وارث، ڈپٹی ڈی ایچ او کوٹ ادو تحصیل شاہد ریاض، ضلعی سپرنٹنڈنٹ ویکسینیشن مظفرگڑھ اللہ ڈیوایا، اسسٹنٹ ویکسی نیشن سپرنٹنڈنٹ فیصل شبیر، ویکسی نیٹر اور مس ساجدہ شہناز لیڈی ہیلتھ ورکر چک نمبر 547 ٹی ڈی اے کوٹ ادو کو ملازمتوں سے معطل کر کے ان کے خلاف انکوائری کا حکم دیا ہے جبکہ سپیشل سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے نوٹی فیکیشن نمبری 143324 جاری کر دیا ہے۔