Home / News / مظفرگڑھ،کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی اداروں کی ڈسٹرکٹ جیل میں فرضی مشقیں

مظفرگڑھ،کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی اداروں کی ڈسٹرکٹ جیل میں فرضی مشقیں

مظفرگڑھ ۔24جنوری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 جنوری2018ء) کسی بھی قسم کی ممکنہ دہشتگردی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈسٹرکٹ جیل میں فرضی مشق کی گئی۔مظفرگڑھ کی ڈسٹرکٹ جیل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فرضی مشق کی۔مشق کا مقصد کسی بھی قسم کی ممکنہ دہشتگردی کی صورت میں سکیورٹی اداروں کی کارکردگی جانچنا تھا۔ مشق کے دوران دہشتگردوں سے نمٹنے کی فرضی کاروائی کی گئی اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت حال میں دہشتگردوں پر قابو پانے کا عملی مظاہرہ کیاگیا۔دہشتگردی سے نمٹنے کی اس مشق میں پولیس، سکیورٹی ایجنسیز ،بم ڈسپوزل اسکواڈاور ریسکیو سمیت تمام متعلقہ اداروں نے شرکت کی۔

Loading...
%d bloggers like this: