Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ،ڈپٹی کمشنر کا کاشتکاروں کو ادائیگی نہ کرنے پرتاندلیانوالہ شوگر ملز شاہ گڑھ کے خلاف کارروائی کا حکم

مظفرگڑھ،ڈپٹی کمشنر کا کاشتکاروں کو ادائیگی نہ کرنے پرتاندلیانوالہ شوگر ملز شاہ گڑھ کے خلاف کارروائی کا حکم

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین سے صدر ایگری فورم پاکستان رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری قاضی سرفراز حسین کی قیادت میں گنے کے کاشت کاروں کے وفد نے ملاقات کی اور انہیں درخواست دی کہ تاندلیانوالہ شوگر ملز شاہ گڑھ نے گزشتہ ایک ماہ سے گنے کے کاشتکاروں کو ان کی پیمنٹ روکی ہوئی ہے، جس پر ڈی سی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کو ملز انتظامیہ کے خلاف فوری ایکشن لینے اور کارروائی کا حکم دیا اور کہا کہ اگر ملز انتظامیہ ادائیگی نہ کرے تو سخت ایکشن لیا جائے۔واجبات کی عدم ادائی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔

Loading...
%d bloggers like this: