مظفرگڑھ،پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی، چوری، ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 22 اگست2019ء) تھانہ سٹی علی پور کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی، چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضے سے لوٹی گئی رقم، موٹر سائیکلیں اور موبائل فون برآمد۔
ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور عمران حمید ماڑھا نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائیاں کرتے ہوئے، چوری، ڈکیتی کے وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا،جبکہ ملزمان کے قبضے سے لوٹی گئی موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل فون برآمد کر کے متاثرین کے حوالے کر دیے۔