Home / News / Urdu News / مظفرگڑھ،پولیس موبائل کی ٹکر سے جاں بحق شخص کے ورثاء کا پولیس پر قتل کا الزام

مظفرگڑھ،پولیس موبائل کی ٹکر سے جاں بحق شخص کے ورثاء کا پولیس پر قتل کا الزام

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی نیوز – 11 جولائی2021ء) مظفر گڑھ کے علاقے دائرہ دین پناہ میں ڈاکو سمجھ کر نے موبائل سے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی، جس سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص اور ایک زخمی ہوگیا، دوسری جانب مقتول کے بیٹے نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے اس کے والد کو تشدد کرکے مارا ہے۔

مقتول کے بیٹے نے الزام لگایا کہ زخمی والد کو نے بے رحمی سے موبائل میں ڈالا، پولیس نے تشدد کر کے میرے والد کو قتل کیا اس نے انکشاف کیا کہ ان کی اہلِ خانہ کا چچا کے ساتھ زمین کا تنازع تھا۔

بیٹے نے الزام لگایا کہ کی ملی بھگت سے ہمارے خلاف کارروائی کی گئی۔مقتول کے ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کو ڈاکوؤں کی موجودگی کی جھوٹی اطلاع دی گئی۔انھوں نے بتایا کہ پولیس موبائل کی زد میں آنے والے موٹر سائیکل سوار ڈاکو نہیں تھے، سب انسپکٹر اور ڈرائیور کو معطل کرکے مقدمہ درج کردیا گیا ۔

Loading...
%d bloggers like this: