مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 ستمبر2022ء) پاکستان کے مایہ ناز سیاستدان بابا ئے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خان کی 19ویں برسی 26ستمبر کو منائی جائے گی۔نوابزادہ نصر اللہ خان کی پیدائش خان گڑھ ہوئی۔انہوں نے اپنے سیاسی کئیریر کا آغاز 1930ء کی دہائی میں مجلس احرار سے کیا۔
آل پارٹیز کانفرنسز ہو یا جمہوری اتحاد کے قیام کا اعلان،ملک بھر میں کوئی بھی سیاسی سر گرمی نوابزادہ نصراللہ خان کے بغیر نا ممکن تھی۔
نوابزادہ نصراللہ خان نے آمریت کے خلاف اور جمہوریت کیلئے طویل جدو جہد کی جس کی بنا پر انہیں بابا ئے جمہوریت کا لقب دیا گیا۔نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کی برسی کے سلسلہ میں مرکزی تقریب ان کے آبائی گاؤں خان گڑھ میں ان کے صاحبزادے وزیر ریونیو نوابزادہ منصور احمد خان کی کی رہائش گاہ پر منعقد ہو گی،جبکہ ملک بھر میں ان کی برسی کو نہایت عقیدت مندی سے منایا جائے گا۔