مظفرگڑھ،ٹریکٹرٹرالی موٹرسائیکل تصادم،ایک شخص جاں بحق

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 فروری2023ء) ٹریکٹر ٹرالی کے ٹکرسےموٹرسائیکل سوارجاں بحق ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کوٹ ادو میں مدینہ چوک کے نزدیک بائی پاس پر گنے سے لوڈڈ ٹرالی نے 30 سالہ محمد راشد کو کچل دیا جس کے نتیجے میں محمد راشد موقع پرہی جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو 1122 نے اطلاع ملنے پر جائے حادثہ پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو ڈیڈ باڈی شیٹ سے کور کر کے لواحقین کے گھر منتقل کر دیا ہے۔حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کی بریکیں فیل ہونے کے باعث پیش آیا ۔