مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 جون2020ء) ملاحوں نے بلاجواز کشتی کے کرایوں میں 150 فیصد اضافہ کر دیا عوام سے لڑائی جھگڑا معمول بن گیا۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی قصبہ روہیلانوالی کے علاقے بنڈہ اسحاق میں دریا کے پتن پر ملاحوں نے حکومت کے مقرر کردہ کرایہ 20 روپے سے بڑھا کر 50 روپے فی سواری وصول کر نا شروع کر دیا ھےملاحوں کے ٹھیکیدار نے پتن پر غنڈے بٹھا رکھے ھیں جو احتجاج کرنے والے مسافروں پر تشدد اور جھگڑا کرتے ھیں اللہ ڈتہ،غلام رسول،فیض بخش و متعدد دیگر مسافروں نے بتایا کہ کورونا وبا کی وجہ سے بیروزگار اور غربت کے مارے لوگوں کو ادویات اور اشیائے خوردونوش خریدنے کیلئے کشتی میں بیٹھ کر بنڈہ اسحاق آنا پڑتا ھے لیکن ملاحوں کے ٹھیکیدار نے کرایہ 20 روپے کی بجائے 50 روپے وصول کرنا شروع کر دیا ھے اور احتجاج پر مسافروں کے ساتھ اپنے غنڈوں کے زریئعے لڑائی جھگڑا اور مار کٹائی کرنا وطیرہ بنا لیا ھے۔
انھوں نے کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویڑن اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین سے مطالبہ کیا ھے کہ ٹھیکیدار کو سرکاری مقرر کردہ کرایہ وصول کرنے کا پابند بنایا جائے بصورت دیگر اس کا ٹھیکہ منسوخ کرکے کسی ایماندار شخص کو پتن کا ٹھیکہ دیا جائے۔