مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی نیوز – 30 اپریل2021ء) ضلع مظفرگڑھ میں بااثر زمیندار کے بیٹے کی جانب سے معذور لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کرنے اور بلیک میل کرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔مظفرگڑھ کے تھانہ بیٹ میر ہزار کی حدود میں مبینہ طور پر معذور لڑکی سے مقامی زمیندار کے بیٹے نے گنے کی فصل میں گن پوائنٹ پر مبینہ زیادتی کی۔
پولیس کے مطابق ملزم زیادتی کے دوران تصاویر اور ویڈیو بھی بناتا رہا اور دو دن سے لڑکی کو بلیک میل کر رہا تھا اور ایف آئی آر کے مطابق ناجائز تعلقات نہ رکھنے پر ملزم نے اپنی ہی فیس بک آئی ڈی سے برہنہ ویڈیو اور تصاویر اپلوڈ کر دیں۔پولیس نے لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، جس میں کہا گیا کہ ملزم نے گن پوائنٹ پر زیادتی کی اور ڈراتا رہا کہ اگر کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کردے گا،ملزم کی بات نہ ماننے پر اس نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کردی۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروا کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔