مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 جنوری2020ء) مظفرگڑھ شہر میں چوروں اور ڈکیتیوں کا راج, میڈیکل سٹور ، موٹر سائیکل اور عام شہری ڈاکوؤں کے نشانے پرمسلح ڈاکوؤں نے پرانی چونگی کے نزدیک حسن میڈیکل سٹور لوٹ لیا۔ڈاکوؤں نے میڈیکل سٹور مالک اور ادویات خریدنے کے لیے آنیوالے خریداروں سے بھی نقدی چھین لی۔ متعدد چوری کی وارداتوں کے باوجود پولیس سب اچھا کا راگ الاپنے لگی۔ ڈاکوؤں کی گرفتاری اور نشاندہی میں پولیس کا سمارٹ سٹی پروجیکٹ بھی ناکام ہوگیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باوجود پولیس خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے۔