Home / News / مظفرگڑھ،محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے،پولیس ترجمان

مظفرگڑھ،محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے،پولیس ترجمان

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 21 اگست2020ء) کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے، ترجمان کیمطابق مظفرگڑھ ندیم عباس نے ہدایات جاری کی ہیں کہ محرم الحرام کی سکیورٹی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، ضلع بھر میں 3 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار جبکہ ایک ہزار رضاکار تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ 546 جلوس برآمد کیے جائیں گے جن میں سے 110 جلوسوں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ضلع بھر میں 1240 مجالس منعقد ہونگے جن میں سے 250 مجالس کو حساس قرار دیا گیا ہے، محرم الحرام کے ایام میں جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی مانیٹرنگ کے لیے پولیس کا مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او ندیم عباس کی ہدایات پر ایلیٹ فورس اور ڈولفن سکواڈز کا اضافی گشت پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے،ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ جلوس و مجالس میں انٹری کیلئے کرونا اور سیکیورٹی ایس او پیز پر عملدرامد کرایا جائیگا۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ڈیوٹی،جلوس روٹس کی چیکنگ کیلئے چیکنگ ٹیمز تشکیل دیدی گئی ہیں اور پولیس فورس کی اضافی نفری کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر ہیڈ کوارٹر اور سرکلز میں مستعد اور تیار رہیگی۔

Loading...
%d bloggers like this: