مظفرگڑھ،فلائی اوور کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم، موٹر سائیکل پر سوار خاتون اور بچے سمیت تین افراد شدید زخمی

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 جولائی2020ء) مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر بھٹہ پور فلائی اوور کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم، موٹر سائیکل پر سوار خاتون اور بچے سمیت تین افراد شدید زخمی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تینوں زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا۔ موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی اپنے آٹھ سالہ بچے کے ساتھ ڈیرہ غازی خان سے چوک سرور شہید جا رہے تھے۔