Home / News / مظفرگڑھ،غیرت کے نام پرسگے باپ نے اپنی سولہ سالہ بیٹی کو کلہاڑی کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتاردیا

مظفرگڑھ،غیرت کے نام پرسگے باپ نے اپنی سولہ سالہ بیٹی کو کلہاڑی کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتاردیا

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 فروری2020ء) مظفرگڑھ کی تحصیل میں تھانہ دائرہ دین پناہ کی بستی بوڑا میں میں غیرت کے نام پرسگے باپ نے اپنی سولہ سالہ بیٹی کو کلہاڑی کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتاردیا۔تفصیل کے مطابق بستی بوڑا کے رھائشی اسماعیل نے غیرت کے نام پر اپنی 16 سالہ بیٹی مافیہ کو کلہاڑے کے وار کرکے  کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ تھانہ دائرہ دین پناہ  نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ھسپتال منتقل کردیا، اور ملزم اسماعیل کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو تلاش کرنے کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔

Loading...
%d bloggers like this: