Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ،علاقے رنگ پور میں ناجائز طور پر ذخیرہ کی گئی سینکڑوں من گندم چھاپہ مار کر برآمد کر لی گئی

مظفرگڑھ،علاقے رنگ پور میں ناجائز طور پر ذخیرہ کی گئی سینکڑوں من گندم چھاپہ مار کر برآمد کر لی گئی

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 مئی2019ء) مظفرگڑھ کے قریبی علاقے رنگ پور میں ناجائز طور پر ذخیرہ کی گئی سینکڑوں من گندم چھاپہ مار کر برآمد کر لی گئی۔تفصیل کے مطابق سپیشل برانچ مظفرگڑھ کی رپورٹ پر سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ تحصیل مظفرگڑھ نائب تحصیلدار شکیل احمد نے پولیس ٹیم رنگ پور کے ہمراہ چھاپہ مار کر رنگ پور کے بیوپاری مقبول حسین لک کے گودام سے ذخیرہ کی گئی آٹھ سو بوری گندم برآمد کرکے ملزم کے خلاف پولیس تھانہ رنگ پور میں مقدمہ درج کروادیا ھے اور گودام کو سیل کر دیا ھے۔
Loading...
%d bloggers like this: