Home / News / مظفرگڑھ،عشرہ محرم الحرام میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات، پولیس افسران، انتظامیہ کو خراج تحسین

مظفرگڑھ،عشرہ محرم الحرام میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات، پولیس افسران، انتظامیہ کو خراج تحسین

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 اگست2020ء) عشرہ میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے پر مظفر گڑھ سید ندیم عباس مظفر گڑھ امجد شعیب ترین، ڈی ایس پی سرکل خالد راوف، اسسٹنٹ کمشنر علی پور مبین احسن اور تحصیل بھر کے ایس ایچ اوز ، انچارج سیکیورٹی ، پی آر او مظفر گڑھ سردار وسیم خان گوپانگ ، ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ ، سیکیورٹی برانچ سمیت تمام متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں کی دن رات کی انتھک محنت اور کاوشوں سے الحمد للہ تحصیل علی پور سمیت ضلع مظفر گڑھ میں تمام مجالس اور جلوس امن و امان سے اختتام پذیر ہوئے ، اس کے علاوہ ممبران امن کمیٹی ، لائسنس داران ، تمام مکاتب فکر کے علما کرام نے بھی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کیا جس سے الحمد للہ کسی قسم کا کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔

Loading...
%d bloggers like this: