Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ،سفاکیت کی انتہا، نشہ کرنے کے لئے پیسے نہ دینے پر بدبخت بیٹے نے سگی بوڑھی ماں کا سر تن سے جدا کردیا

مظفرگڑھ،سفاکیت کی انتہا، نشہ کرنے کے لئے پیسے نہ دینے پر بدبخت بیٹے نے سگی بوڑھی ماں کا سر تن سے جدا کردیا

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 22 اگست2020ء) سفاکیت کی انتہا، بدبخت بیٹے نے سگی بوڑھی ماں کا سر تن سے جدا کردیا۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل میں یہ افسوسناک واقعہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کی حدود میں چک نمبر 528/TDA میں پیش آیا۔

مقتولہ کے بیٹے محمد سعید کی پولیس کو دی گئی درخواست کے مطابق اس کا بھائی اور مقتولہ تاج مائیکابیٹا ملزم خلیل نشہ کا عادی تھا۔ گذشتہ روز 40 سالہ ملزم خلیل نے نشہ کرنے کے لئے اپنی والدہ تاج مائی سے پیسے مانگے،پیسے نہ ملنے پر ملزم خلیل طیش میں آگیا اورٹوکہ کے وار سے حقیقی ماں تاج بی بی کا سر تن سے جدا کردیا۔پولیس نے ملزم خلیل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ھے اور آلہ بھی برآمد کرلیا ھے۔

Loading...
%d bloggers like this: