Home / News / مظفرگڑھ،زیرتعمیرمکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹا جاں بحق

مظفرگڑھ،زیرتعمیرمکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹا جاں بحق

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 جنوری2017ء) علی پورتھانہ سٹی کی حدود چنی گوٹھ روڈ پر زیر تعمیر مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے ایک خاتون اور اس کا 3 سالہ بیٹا دب کرجاں بحق ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پورکے تھانہ سٹی کی حدود چنی گوٹھ روڈ بستی تھہیم والا میں زیر تعمیر مکان کی دو منزلہ عمارت کی چھت گر گئی۔جس کے نتیجے میں مدیحہ بی بی نامی خاتون اور اس کا 3 سالہ بیٹا عبداللہ ملبے تلے دب گئے، ریسکیو 1122 علی پور نے اطلاع ملنے پر فوری موقع پر پہنچ کر ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والی خاتون مدیحہ بی بی اور اس کے 3 سالہ بیٹے عبداللہ کو نکال لیا ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ مکان کی دوسری منزل کی چھت پر اینٹیں اور ریت رکھی ہوئی تھی جس کے وزن کی وجہ سے چھت گری ہے، اور جا ںبحق ہونے والی خاتون مدیحہ بی بی اپنے والد کے گھر ملنے کے لیے آئی ہو ئی تھی،لیکن اس افسوسناک حادثہ میں وہ اور اس کا 3 سالہ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

Loading...
%d bloggers like this: