مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 ستمبر2022ء) ریسکیو1122 کنٹرول روم مظفر گڑھ کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کی دیوانی عدالتوں کے ریکارڈ روم میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔
ا طلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم مظفر گڑھ نے فوری طور پر جائے حادثہ پر کوٹ ادو سے ایک ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کو روانہ کروا دیا اور پولیس کنٹرول کو بھی انفارم کر دیا۔