Home / News / Urdu News / مظفرگڑھ،دو شاگردوں سے مبینہ بدفعلی کرنے والا استاد گرفتار، مقدمہ درج

مظفرگڑھ،دو شاگردوں سے مبینہ بدفعلی کرنے والا استاد گرفتار، مقدمہ درج

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی نیوز – 16 جون2021ء) مظفرگڑھ کے علاقے میں ٹیوشن پڑھنے کیلئے آنے والے دو بچوں سے مبینہ طور پر کرنے اور ان کی ویڈیوز بنانے والے استاد کو نے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور اسے گرفتار بھی کرلیا گیا ، مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ کے تھانے سیت پور میں دائر فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق موضع خنانی میں ٹیوشن سینٹر پرملزم محسن عباس پڑھنے کے لیے آنے والے بچوں سے بدفعلی کرتا رہا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے بچوں سے زیادتی کی ویڈیوز بھی بنائیں اور ان کو آپس میں بدفعلی کے لیے مجبور کیا جبکہ ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی۔بعد ازاں بچوں کے والدین نے کو اس حوالے سے آگاہ کیا اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹیوشن سینٹر کے استاد کو گرفتار کر کے اس کا موبائل فون قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم محسن عباس کے موبائل سے مختلف عمر کے بچوں کی لاتعداد پورن ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملزم بچوں کو آپس میں بدفعلی کروا کر گزشتہ 6 ماہ سے ویڈیوز بناتا رہا ہے جبکہ ویڈیوز کے حوالے سے کسی غیر ملکی گروہ سے رابطے کے پہلو سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔
Loading...
%d bloggers like this: