Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ،دو بہنیں گھر والوں کو کھانے میں نشہ آور ادویات کھلا کر فرارہو گئیں

مظفرگڑھ،دو بہنیں گھر والوں کو کھانے میں نشہ آور ادویات کھلا کر فرارہو گئیں

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 09 اگست2019ء) تحصیل جتوئی میں بیٹ میر ہزار کے قریب دو بہنیں گھر والوں کو کھانے میں نشہ آور ادویات کھلا کر بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرارہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل جتوئی موضع بیٹ میر ہزار کے قریب دو بہنوں نے گھر سے بھاگنے کے لیے کھانے میں نشہ آور ادویات ملا دی، جسے کھانے کے بعد ماں باپ دو بہنیں اور دو بھائیوں سمیت سات افراد بے ہوش ہو گئے،جوہوش میں آنے کے بعد اپنی مدد آپ کے تحت تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال جتوئی پہنچ گئے۔ ڈیوٹی ڈاکٹر نے بہتر علاج کے لیے ریسکیو 1122 کو کال کیاور تمام افراد کو پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا۔

Loading...
%d bloggers like this: