مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 جولائی2020ء) دو بچوں کے اغوا کا ڈراپ سین، دونوں راوالپنڈی سے بازیاب۔ یاد رھے کہ مظرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے وارڈ نمبر 4 کے رھائشی طارق کی 3 سالہ بیٹی ابیہہ اور اس کا 16 سالہ کزن خضر 6 یوم قبل لاپتہ ھو گئے تھے۔ خضر اپنی کزن ابیہہ کو گھمانے کیلئے گھر سے باھر لے گیا اور پھر دونوں واپس نہیں آئے جبکہ خضر کا فون بھی مسلسل بند مل رھا تھا۔
بچی کے والد نے تھانہ کوٹ ادو میں بچوں کے اغوا کا مقدمہ بھی درج کرا دیا تھا ۔کافی کوشش اور تلاش کے بعد ورثاء اور پولیس کو دونوں بچوں کی راوالپنڈی میں موجودگی کی اطلاع ملی تو گذشتہ شب پولیس اور بچوں کے ورثاء راوالپنڈی جا کر دونوں بچوں کو واپس لے آئے ہیں۔ 16 سالہ خضر نے بتایا ھے کہ وہ گھر سے ناراض ھو کر جارھا تھا ننھی ابیہہ اس کے ساتھ بہت ما نوس تھی اس نے ساتھ چلنے کی ضد کی تو وہ اسے بھی ساتھ لے گیا، وھاں اس نے ایک دربار پر رھائش رکھی ہوئی تھی اور موبائل فون بیچ کر اتنے دن گزارا کیا۔