Home / News / Urdu News / مظفرگڑھ،دریاء عبور کرتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا

مظفرگڑھ،دریاء عبور کرتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی نیوز – اے پی پی۔ 10 اگست2021ء) دریاء عبور کرتے ہوئے ایک نوجوان ڈوب گیا۔ریسکیو 1122 کنٹرول روم کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقہ شہر سلطان کا رہائشی 22 سالہ قیوم ولد بشیر نامی نوجوان شہر سلطان کے قریب دریائے چناب عبور کرتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب گیا ہے ۔

ریسکیو 1122 کی ڈراوننگ ٹیم نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Loading...
%d bloggers like this: