مظفرگڑھ،حکومت پنجاب نے دو ڈپٹی کمشنرز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 اکتوبر2019ء) حکومت پنجاب نے دو ڈپٹی کمشنرز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور کا تبادلہ بطور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کردیا گیا ہے، جبکہ ان کی جگہ علی شہزاد ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کو ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ تعینات کردیا گیا ہے۔