مظفرگڑھ،جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 جواری گرفتار،جوئے پر لگی رقم قبضہ میں لے لی گئی

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 جنوری2020ء) پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سول لائن مظفرگڑھ کے ایس ایچ او افتخار ملکانی کا اے ایس آئی امتیاز اور اہلکاروں کے ہمراہ جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے محلہ حیات نگر میں اطلاع ملنے پر ایس ایچ او افتخار ملکانی اور اے ایس آئی امتیاز نے جوئے کے اڈے پر کامیاب چھاپہ مارتے ہوئے موقع پر سے 6 جواریوں کو گرفتار کرتے ہوئے جوئے پر لگی رقم مبلغ 10910روپے قبضہ میں لے لی۔ گرفتار جواریوں میں مظہر اقبال، نذیر احمد،عبدالوحید،محمد بلال،محمد عامر اور محمد عارف شامل ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔