مظفر گڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 14 اگست2019ء) جشن آزادی کے سلسلہ میں سنانواں میں ایک نجی تعلیمی ادارہ کی طرف سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں پرچم کشائی کی تقریب سکول کے بچوں کی طرف سے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اآزادی ایک نعمت ہے ہمارے آباواجداد نے اس آزادی کو حاصل کرنے کیلئے بے شمار قربانیاں دیں انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام بھی اس آزادی جیسی نعمت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے اس وقت قومی سطح پر اتحاد ویگانیت کی ضرورت ہے ہمیں ایک دوسرے پر الزامات کی بجائے کشمیریوں کی امداد کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے دشمن کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر برابری کی سطح پر بات کرنا ہوگی کیوں کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور شہ رگ کٹنے پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے اپوزیشن یہ الزام لگا رہی ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے کشمیر بیچ دیا اور حکومت کہتی ہے کہ دعا کرو خدا بھارت کا غرور خاک میں ملائے ان دونوں اقدامات سے کشمیر کو ریلیف ملنے والا نہیں ہے ہمیں اتحاد دکھانا ہوگا ہمسایوں سے اچھے تعلقات استوار کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے بھارت کو کشمیر کی حیثیت کو واپس بحال کرنے پر مجبور کرنا ہو گا مودی جیسے دہشت گرد کو جس طرح اس سال فروری میں سبق سکھایا ایک بار پھر اسے سبق سکھانا ہوگا جنگ مسائل کا حل نہیں مگر ہم چاہتے ہیں کہ دشمن کے سامنے رعب و دبدبے سے بات کرنا ہوگی۔
اس موقع پر محمد سعود گرمانی جاوید پرواز عتیق خان گرمانی عمران عباس بھٹی عبدالمطلب علی بھٹی ضیاء الرحمن فاروقی نواب مضطر ملک محمد عامر اعجاز حسین جگلانی اسمعیل گرمانی جاوید ریاض گرمانی کے علاوہ اسکول کے طلبا ان کے والدین اور سینکڑوں کی تعداد میں ورکرز نے شرکت کی۔
Prev Post