Home / News / مظفرگڑھ،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائی، قتل اور ڈکیتی کی 28 وارداتوں میں ملوث خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار

مظفرگڑھ،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائی، قتل اور ڈکیتی کی 28 وارداتوں میں ملوث خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 جولائی2020ء) تھانہ کندائی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائی، مختلف اضلاع میں اور ڈکیتی کی 28 وارداتوں میں ملوث خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار۔ایس ایچ او تھانہ کندائی جاوید اقبال نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ضلع رحیم یار خان، راجن پور اور مظفرگڑھ میں قتل، ڈکیتی، راہزنی جیسی 28 وارداتوں میں ملوث جلال عرف جلالی گوپانگ کو گرفتار کر لیا،جلالی گوپانگ پر پہلے سے 28 مقدمات سنگین نوعیت کے درج ہیں اور تھانہ کندائی ضلع مظفرگڑھ میں بھی ڈکیتی کے مقدمہ میں مجرم اشتہاری تھا۔ڈی پی او ندیم عباس نے ایس ایچ او جاوید اقبال، اے ایس آئی اللہ بخش گوپانگ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

Loading...
%d bloggers like this: