Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ،تین روزہ فسٹ ایڈ کورس کا انعقاد

مظفرگڑھ،تین روزہ فسٹ ایڈ کورس کا انعقاد

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 دسمبر2018ء) اعلیٰ افسران پٹرولنگ پولیس کے احکامات پرایس ایس پی پٹرولنگ پولیس سجادحسین گجرکی ہدایات ڈی ایس پی پٹرولنگ انسپکٹرساجد مسعودزمان کی نگرانی میں ،پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ضلع مظفرگڑھ کے افسران اور ملازمان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلئے تین روزہ فسٹ ایڈ کورس کا انعقاد کیا گیا۔کورس کے فوکل پرسنز غلام مصطفیٰ محمد حسن دستی اور امتیازاحمد نے کہا کہ افسران و ملازمان کو موجودہ موسمی صورت حال کے پیش نظر محکمانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلئے فسٹ ایڈکی موک ایکسرسائز انسٹرکٹر ز کی نگرانی میں کروائی گئیں۔ ان مشقوں میں پٹرولنگ پولیس مظفرگڑھ کے اہلکاروں کو فرسٹ ایڈ ٹریننگ کے بارے میں تفصیلاً لیکچرز دیئے گئے اور عملی مشقیں بھی کروائی گئیں۔

Loading...
%d bloggers like this: