Home / News / مظفرگڑھ،تیز رفتار مزدہ ، مسافر وین اور موٹر سائیکل میں تصادم،08 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی

مظفرگڑھ،تیز رفتار مزدہ ، مسافر وین اور موٹر سائیکل میں تصادم،08 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 9 نومبر209ء) مظفرگڑھ علی پور روڈ پر ڈیڑھ لال چوک نزد روہیلانوالی کے قریب تیز رفتار مزدہ ، مسافر وین اور موٹر سائیکل میں تصادم۔ 08 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ، پولیس اورریسکیو ذرائع۔ تفصیل کے مطابق مسافر وین علی پور سے مظفرگزھ کی جانب آ رہی تھی جبکہ مزدہ مظفرگڑھ سے علی پور کی طرف جا رہا تھا۔حادثہ روہیلانوالی کے نزدیک قصبہ ڈیڈھ لال کے مقام پر پیش آیا، مسافر وین کی تیز رفتاری سے اوور ٹیک کرتے ہوئے اور موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے مسافر وین سے ٹکرا گئی،حادثہ اس قدر شدید اور خوفناک تھا کہ 08افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 04 افراد شدید زخمی ہو گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 12 کی چار ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل کا جائے حادثہ پر بروقت رسپانس۔زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 08 افراد کی نعشوں کو ایمبولینس کے ذریعے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے نام یہ ہیں1. اقبال , 2حاجی اللہ بخش, غلام یسین ،4شیر احمد ,5 ولی محمد ،6 ارشاد،7اسماعیل اور 8 اللہ بچایا شامل ہیں۔ جبکہ زخمی ہونے والے افراد کے نام محمد حنیف ،محمد یاسر ،اسامہ اور صدیق ہیں۔ روہیلانوالی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش شروع کردی ہے۔

Loading...