مظفرگڑھ،تیزرفتار موٹرسائیکل روڈ کے ساتھ لگے آہنی جنگلے سے ٹکرا گیا، بیٹی جاں بحق، باپ بیٹا شدید زخمی

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 ستمبر2022ء) تیزرفتار موٹرسائیکل روڈ کے ساتھ لگے آہنی جنگلے سے ٹکرا گیا، بیٹی جاں بحق، باپ بیٹا شدید زخمی۔

ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق مظفرگڑھ ملتان روڈ پر محمود مل فلائی اوور کے قریب ایک موٹر سائیکل تیزرفتاری سے ٹرک کو کراس کرتے ہوئے بے قابو ہو کر سڑک کنارے لگے آہنی جنگلے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 4 سالہ مومنہ دختر محمد باقر موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کا چھوٹا بھائی ایک سالہ ابوذر ولد محمد باقر اور 35 سالہ والد محمد باقر شدید زخمی ہو گئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوراً مظفرگڑھ اسٹیشن سے ایمبولینس روانہ کروا دی اور پولیس کنٹرول روم کو بھی انفارم کردیا۔