مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 ستمبر2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ احمد نواز شاہ کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ کندائی کی کامیاب کارروائی، دو مجرمان اشتہاری گرفتار۔
پولیس ترجمان کےمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ احمد نواز شاہ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی علی پور سرکل یوسف ہارون کی سر براہی میں ایس ایچ او کندائی غزال حیدر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تمام پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور سائنسی تحقیق کو بروئے کار لاتے ہوئے قتل کرنے والےدو مجرمان اشتہاری قاتل بھائی جو کہ مقدمہ نمبر 202/22 کے ملزمان تھے انتہائی کم وقت میں گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا۔
اس موقع پر ڈی ایس پی علی پور سرکل کاکہنا تھا کہ پولیس مجرمان اشتہاریوں کے خلاف اپنی کارروائیاں مستقل بنیادوں پر جاری رکھے گی۔\378