Home / News / مظفرگڑھ،آئس فیکٹری کی برف میں سے مردہ چھپکلی برآمد، شہری سراپا احتجاج

مظفرگڑھ،آئس فیکٹری کی برف میں سے مردہ چھپکلی برآمد، شہری سراپا احتجاج

مظفرگڑھ ( مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 مئی2020ء) آئس فیکٹری کی برف میں سے مردہ چھپکلی برآمد، شہری سراپا احتجاج۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کی سب تحصیل رنگ پور میں آئیس فیکٹری مالکان کی طرف سے آئیس فیکٹری میں صفائی کے معاملے میں غفلت برتنے پر برف کے بلاکوں میں سے مردہ کیڑے مکوڑے برآمد ہونے لگے۔سعادت،علی حسن،منتظر مہدی،سرفراز،ملک منظور و متعدد دیگر شہریوں نے بتایا کہ آئس فیکٹری مالکان کی طرف سے فیکٹری میں صفائی نہ رکھنے کی وجہ سے برف کی سلوں میں سے اکثر کیڑے مکوڑے نکلتے رہتے ھیں۔

انھوں نے بتایا کہ آج تو انتہا ھوگئی ھے کہ برف سے جمی ھوئی مردہ چھپکلی برآمد ھوئی ھے۔ انھوں نے محکمہ فوڈ سیکیورٹی اور ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داران سے انسانوں کو مضر صحت برف سپلائی کرنے والے فیکٹری مالکان کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ھے۔

Loading...
%d bloggers like this: