مطفرگڑھ 14 جنوری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 جنوری2019ء) ضلعی انظامیہ کی طرف سے مقرر کئے گئے سپرداروں کے خلاف بیدخل کئے گئے ناجائز قابضین نے چوری اور ڈکیتی کا پرچہ کٹوا دیا ۔ناجائز تجاوزات اور ناجائز قابضین کے خلاف ملک گیر مہم کے دوران ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ نے علی پور شمالی کے علاقے میں فش فارموں کی اراضی کے ناجائز قابضین سے فش فارم واگزار کرا کر 19 اگست 2018 کو محمد عمران،آفتاب احمد،لیاقت علی،فیض بخش،خرم زیب،خلیل احمد وغیرہ کو سپردار مقرر کر کے فش فارم ان کی نگرانی میں دے دئیے حالیہ جنرل انتخابات کے بعد ناجائز قابضین میں سے ایک ناجائز قابض محمد راشد شیخ نے مزکورہ سپرداروں اور 8 دیگر نامعلوم افراد کے خلاف ضابطہ فوجداری کی دفعہ 154 کے تحت مقدمہ درج کرا دیا ہے۔