مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 29 اگست2019ء) محرم الحرام کی آمد، مظفرگڑھ پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں محرم الحرام میں منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکن اقدامات کیئے جا رہے ہیں، پولیس کے اپنے تمام تر انتظامات کے علاوہ لائسنسداران کی طرف سے فراہم کی جانے والی رضاکاران کی لسٹ کے مطابق ضلع بھر میں تربیتی سیشنز منعقد کیئے جا رہے ہیں۔
رضاکاران کو جامہ تلاشی اور حس اخلاق ر لیکچرز اور خصوصاًً پریکٹیکل ٹریننگ بھی دی جا رہی ہے، رضا کاران کو کسی بھی ناگہانی صورتحال میں نقصان کو کم سے کم کرنے کے حوالے سے بھی خصوصی لیکچرز دیئے جا رہے ہیں۔