محرم الحرام میں امن وامان اوررواداری قائم رکھنا قومی ذمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر

مظفر گڑھ۔15 ستمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قیصر سلیم, ڈی پی او سلیم شہزاد, اے سی اشرف گجر, ڈی ایس پی صدر ثناء اللہ مستوئی, نے خان گڑھ تھانہ میں امن کمیٹی کے ممبران کے اجلاس میں شرکت کی. ایس ایچ او مجاہد گورایا نے بریفنگ دی.جبکہ ممبران حاجی قربان حسین, چیئرمین بلدیہ سید طاہر بخاری, لیاقت علی قریشی, عبدالقیوم خان, شمس الحسن گیلانی, عبدالکریم خواجہ, سیف اللہ لوہانی, شیخ رضوان فضل, مجیب بلوچ سمیت اراکین نے انہیں مسائل سے آگاہ کیا. ڈی سی قیصر سلیم نے کہا کہ محرم الحرام میں امن وامان اور بین المذاہب رواداری رکھنا ہماری قومی ذمہ داری ہی. تاکہ کوئی شرپسندی نہ کر سکے۔