ماسک نہ پہننے ،سماجی فاصلہ نہ رکھنے پر 4 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 21 دسمبر2020ء) کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس کا کریک ڈاون،ماسک نہ پہننے اور سماجی فاصلہ نہ رکھنے پر 4 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج ۔
تفصیل کے مطابق مظفرگڑہ کے نواحی علاقہ چوک سرور شہید میں تھانہ چوک سرور شہید کے ایس ایچ او جاوید اقبال نے کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دانش کریانہ اسٹور کے دکاندار عطااللہ،حافظ پنسار سٹور کے دکاندار محمد اشرف،جاوید کریانہ اسٹور کے دکاندار سمیر جاوید اور اشفاق پنسار سٹور کے دکاندار غلام یاسین کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی ۔

پولیس نے دکانداروں کے خلاف ماسک نہ پہننے،سماجی فاصلہ نہ رکھنے اور دکانوں پر رش لگانے کی وجہ سے مقدمات درج کئے ہیں۔\378