Breaking News
Home / News / لاہور ہائیکورٹ، جمشید دستی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

لاہور ہائیکورٹ، جمشید دستی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔15اپریل۔2013ء) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے جمشید دستی کو مظفر گڑھ میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔عدالت نے جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے کر تین سال قید کی سزا سنا دی تھی تاہم دو دن کے بعد وہ ضمانت پر رہا کر دیئے گئے۔ جمشید دستی نے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں سزا کو چیلنج کر دیا اور آج عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد انہیں مظفر گڑھ کے حلقہ این اے 177 اور 178 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ جسٹس اعجاز نے ریمارکس دیئے کہ جمشید دستی ہاریں یا جیتیں اپنی سمت درست رکھیں۔

Loading...