Home / News / فیلڈافسران اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں،چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو

فیلڈافسران اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں،چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی – 05 جولائی2019ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر طاہر محمود نے کہا ہے کہ فیلڈافسران اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں لائن لاسز کو فیڈر کی سطح پر کنٹرول کریں ڈیڈڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی،رننگ ڈیفالٹرز سے بلوں کی وصولی کے اہداف حاصل کریں اور ڈیفالٹرز کے کنکشنز فوری طور پرمنقطع کئے جائیں،بجلی چوروں کو نہ صرف جرمانے کئے جائیں بلکہ ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے۔لائن لاسزکنٹرول نہ کرنے اور ڈیفالٹرز سے وصولی کے اہداف حاصل نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔یہ باتیں انہوں نے میپکو سرکل مظفر گڑھ کے دورے کے موقع پر افسران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیں۔انہوں نے کہاایکسین اور ایس ڈی اوخود فیلڈ میں نکلیں،لائن لاسز اور واجبات کی وصولی کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کریں۔

ایس ڈی اوز فیلڈ میں بھیجنے سے قبل لائن سٹاف کی ٹی اینڈ پی کی چیکنگ کریں اور لائن سٹاف اپنی قیمتی جانوں کی حفاظت یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا تمام افسران صارفین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں تاکہ کا امیج لوگوں کی نظر میں بہتر ہو سکے۔اس موقع پرجنرل منیجرکسٹمر سروسزخواجہ غلام یاسین سپرنٹنڈنگ انجینئر مظفر گڑھ انجینئر سلیم خان تونسوی ایکسین میپکو ڈویڑن مظفرگڑھ ظفراقبال گِل ایکسین ڈویڑن ملک یعقوب گدارہ،سرکل مظفر گڑھ کے آفیسرز سرکل مظفر گڑھ کے تمام ایس ڈی اوز اوراے پی آر او بھی موجود تھے۔

Loading...
%d bloggers like this: